اداکارہ سوناکشی سنہا کو شادی پر ٹرولنگ کا سامنا: ’دونوں کی محبت لوگوں کی نفرت کے باوجود جیت گئی‘

سوناکشی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال نے دونوں سے متعلق کئی ہفتوں سے جاری قیاس آرائیوں کے بعد ممبئی میں ایک نجی تقریب کے دوران شادی کر لی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پر ایک خاص طبقے کی جانب سے انھیں ٹرولنگ کا سامنا ہے۔ یہ ٹرولنگ اتنی سخت اور شدت پسندانہ رہی ہے کہ نئے جوڑے نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شادی کے. اعلان کے بعد کمنٹس کے سیکشن کو بند کر دیا ہے۔

’ہیرا منڈی‘ کی مرکزی اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے کورٹ میرج کی ہے. اور لکھا ہے کہ ’اب ہم میاں بیوی ہیں۔‘

سوناکشی اور ظہیر نے ممبئی کے باندرہ میں ساحل سمندر پر واقع اپارٹمنٹ میں شادی کی۔ ان کے خاندان نے یہ فیصلہ کیا تھا. کہ وہ نہ تو ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کریں گے. اور نہ ہی مسلم رسم و رواج کے مطابق۔

اس لیے انھوں نے کورٹ میرج کی۔

شادی کے بعد ممبئی کے علاقے ورلی میں ’بستیاں‘ نامی ریستوراں میں ایک استقبالیے کا اہتمام کیا گیا. جس میں سلمان خان، انیل کپور، کاجول اور ہما قریشی سمیت بہت سے اداکاروں، سیاستدانوں اور صنعت کاروں نے شرکت کی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.