’طلاقوں کے دارالحکومت‘ میں شادی کی 50ویں سالگرہ منانے والے جوڑے کی زندگی کا راز کیا ہے

1
1

نائیجریا کے شہر کانو کو ’طلاقوں کا دارالحکومت‘ کہا جاتا ہے۔ لیکن وہاں ایک جوڑا ایسا بھی ہے جسے شادی کی 50 ویں سالگرہ منانے اور طویل عرصے تک ایک دوسرے کا ساتھ دینے پر سراہا جا رہا ہے۔

محمود کبیر یوسف اور رابعاتو طاہر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے خوش و خرم زندگی کے راز سے پردہ اٹھایا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شمالی شہر کانو میں اتنی شادیاں کیوں ناکام ہو جاتی ہیں۔

محمود کبیر کا خیال ہے. کہ ان کی لمبی شادی کی وجہ ان کی بیوی کی سخی طبیعت ہے۔

جبکہ 76 سالہ خاتون نے بی بی سی ہوسا کو بتایا. کہ ان کے شوہر ’بہت بے غرض انسان ہیں. اور وہ بہت کچھ نظر انداز کرتے ہیں. جس کی وجہ سے ہماری شادی کامیاب ہوئی ہے۔‘

یہ بات کہتے ہوئے رابعاتو مسکراتی ہیں جن کی عمر قریب 70 سال ہے۔ اس جوڑے کے 13 بچے ہیں اور انھوں نے اپنے شوہر .کی اس قابلیت کی تعریف کی کہ وہ مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے پُرسکون رہتے ہیں۔

انھوں نے کہا ’وہ بہت صبر کرنے والے آدمی ہیں اور مجھے لگتا ہے. کہ یہ بھی ہماری کامیابی کی وجہ تھی۔‘

محبت اور احترام

جوڑے کا کہنا ہے. کہ وہ ایک دوسرے سے محبت اور احترام سے پیش آتے ہیں۔ یہ سب واضح بھی تھا کیونکہ انٹرویو کے دوران دونوں ہنستے رہے. اور ایک دوسرے کی صحبت سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

حسنہ محمود 39 سالہ طلاق یافتہ خاتون ہیں۔ انھوں نے پانچ شادیاں کی ہیں اور وہ اس جوڑے اور ان کے واضح اطمینان سے متاثر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی تمام شادیوں کے دوران میں نے شریک حیات کے ساتھ صرف چار سال گزارے ہیں. لہٰذا انھیں اس سنگ میل کا جشن مناتے ہوئے دیکھنا خوش کن تھا۔‘

چار بچوں کی ماں کا کہنا تھا. کہ ’میرے سب شوہر شادی کے وقت بہت اچھے اور خیال کرنے والے تھے لیکن شادی کے بعد وہ بدل گئے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مجھے بہت بُرا لگتا ہے جب لوگ کانو کو ’نائیجیریا میں طلاقوں کا دارالحکومت‘ کہتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ چیزیں بدل جائیں گی۔‘

سنہ 1990 کی دہائی میں طلاق کی شرح میں اضافے کے بعد کانو کو یہ خطاب ملا اور وہ اس ناپسندیدہ لیبل کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔

نائجیریا

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.