فلم ’زندگی تماشا‘ ٹک ٹاک پر پریمیئر ہونے والی پہلی فلم

ٹک ٹاک نے معروف ہدایت کار سرمد کھوسٹ کی زیر قیادت کام کرنے والی کھوسٹ فلمز کے ساتھ شاندار شراکت داری کا اعلان کردیا۔ یہ شراکت داری ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ کے منظرنامے پر ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس طرح ’زندگی تماشا‘ مختصر دورانیے کے ویڈیو پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والی پہلی لمبے دورانیے کی فلم بن گئی۔

’زندگی تماشا‘ نے، جسے انگریزی زبان میں ’سرکس آف لائف‘ بھی کہا جاتا ہے، بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے اور کئی پُروقار ایوارڈز جیتے ہیں۔ ان قابل ذکر اعزازات میں بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں کم جی سیوکیوارڈ اور لاس اینجلس میں چھٹے ایشین. ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم کے لیے سنو لیپرڈ ایوارڈز شامل ہیں۔

اس فلم کو ترانوے اکیڈمی ایوارڈز کے لیے. پاکستان کی جانب سے پیش کرنے کے لیے باضابطہ طور پر منتخب کیا گیا تھا جس کا مقصد عالمی فلمی برادری میں ملک کی نمائندگی کرنا تھا۔

اس شراکت داری کے تحت ٹک ٹاک کو فلم کےلیے ’آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر‘ کے طور پر نامزد کیا جائے گا. جس سے جدید کہانی سنانے اور تفریح کےلیے. پلیٹ فارم کے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔

سنیما کے اس شاہکار کو 12 سے 15 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا. جن میں سے ہر حصے کا دورانیہ ایک منٹ سے زیادہ ہوگا۔ اس طرح ٹک ٹاک کے صارفین کو ایک انوکھا اور دلچسپ تجربہ حاصل ہوگا۔

فلم سے متعلق تمام کنٹنٹ ٹک ٹاک پر ہیش ٹیگ ZindagiTamasha# کے تحت دستیاب ہوگا۔

پاکستان میں ٹک ٹاک کے ہیڈ آف کنٹینٹ آپریشنز اینڈ مارکیٹنگ سیف مجاہد نے کہا ہے. کہ ’ہم اس قابل تعریف فلم کو اپنے پلیٹ فارم پر لانے کےلیے کھوسٹ فلمز کے ساتھ شراکت داری پر بہت پرجوش ہیں۔‘

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.