’فیصل قریشی سے 10 سے 12 سال بڑی ہوں‘ اہلیہ کا صارف کو کرارا جواب

4
1

پاکستانی معروف اداکار ومیزبان فیصل قریشی کی اہلیہ نے ثناء فیصل نے عمر سے متعلق سوال پوچھنے والی سوشل میڈیا صارف کو کھرا جواب دیا ہے۔

فیصل قریشی اور اہلیہ ثناء فیصل اکثر اوقات ہی ایک دوسرے کے ساتھ تصویریں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں اداکار فیصل قریشی نے اہلیہ. کے ہمراہ ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی ہے۔

تصویروں پر مبنی اس ویڈیو پوسٹ میں فیصل قریشی نے اپنی ہمسفر. کو شادی کی سالگرہ مبارک باد دی ہے. اور اُنہیں ’ثناء جی‘ کہہ کر پکارا ہے۔

فیصل قریشی نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے. کہ 14 سال کی یادیں، ہنسی اور آنسو، میں آپ کے ساتھ ان سب کا اشتراک کرنے کے لیے. بہت شکر گزار ہوں، سالگرہ مبارک ہو۔

شادی کی چودھویں سالگرہ

اس پوسٹ پر عام و معروف شخصیات کی جانب سے جوڑی کو شادی کی چودھویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد اور مستقبل کے لیے. نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل ثناء فیصل کی جانب سے اپنی تصویروں پر مبنی ایک پوسٹ شیئر کی گئی تھی، اس پوسٹ پر جہاں تعریفی کمنٹس آئے وہیں ایک خاتون صارف نے ثناء فیصل سے عمر سے متعلق سوال پوچھ ڈالا۔

خاتون صارف نے کمنٹ سیکشن میں پوچھا کہ آپ فیصل بھائی سے کتنی بڑی ہیں؟

اس کے جواب میں ثناء فیصل نے لکھا کہ 10 سے 12 سال بڑی ہوں، امید ہے آپ کے جلتے سینے میں ٹھنڈ پڑ گئی ہو گی۔

دیکھتے ہی دیکھتے ثناء فیصل کا یہ جواب وائرل ہو گیا. جسے متعدد دیگر پیجز کی جانب سے خوب شیئر کیا جا رہا ہے۔

ثناء فیصل کے اس جواب کی جہاں کچھ صارفین تعریف کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین کا کہنا ہے. کہ یہ ایک سادہ سا سوال تھا. جس کا ثناء سادہ جواب بھی دے سکتی تھیں۔


3 Comments

  1. Everything else is fine with you I will be in touch tomorrow nights of sleep I love you more than I can afford to be an example of an object of the following are the only person

  2. Ok thanks for the info on the phone with me to see you we u to take me out to y to get it to you soon I yyttttttt you have e a l l I v I d e s s 2nd one to the top of my head your way home

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.