اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ قوم کی جانب سے جو عزت ملی وہ میڈل سے بھی زیادہ ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ اور اپنے کوچ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی۔
اپنی تھرو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشدندیم کا کہنا تھا. کہ پہلی تھرو کرتے ہوئے میرا رن اپ خراب ہوگیا تھا، دوسری تھرو کرتے ہوئے سوچا کہ یہ بیسٹ کرنی ہے اور تھرو کے بعد کوچ نے کہا کہ ہمارا گولڈ میڈل پکا ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں گا۔ والدین اور پوری قوم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کامیابی کے پیچھے ہماری بہت محنت ہے، پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے میں بڑی محنت ہے، ان شاء اللّٰہ مزید آگے جاؤں گا۔
واپڈا کا شکر گزار
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ واپڈا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے جاب دی۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ نے کہا کہ شہباز شریف نے جو پودا 2012 میں لگایا تھا. یہ اس کا پھل ہے، جب 2012 میں میاں نواز شریف نے یوتھ فیسٹیول کروایا تو میرا سفر وہاں سے شروع ہوا۔
انکا کہنا تھا کہ آپ سب کی دعاؤں سے میں نے اولمپکس کا ریکارڈ توڑا، وطن واپس پہنچنے پر میرا شاندار استقبال کیا گیا۔ مریم نواز آج ہمارے گاؤں آئیں تھیں، لوگوں نے انہیں بہت عزت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے گفٹ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ وطن واپس پہنچنے پر لاہور میں بہت اچھا استقبال کیا گیا، پوری قوم نے بہت عزت دی، قوم نے ہماری محنت کا پھل دیا۔ جیسا استقبال ہوا ہے. وہ یادگار ہے، سب نے بہت محبت دی ہے۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا بہت شکر گزار ہوں. کہ انہوں نے اتنی عزت دی، پاکستان اسپورٹس بورڈ، پنجاب اسپورٹس بورڈ کا بھی شکریہ ادا کروں گا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم نے اور وزیراعظم نے اتنی عزت دی ہے جو میڈل سے بھی زیادہ ہے۔ آنے والے وقت میں جتنے مقابلے ہیں ان کیلئے بھرپور تیاری کروں گا۔
لمبی تھرو
انہوں نے کہا کہ احساس یہی تھا. کہ پیرس اولمپک میں لمبی تھرو کرنی ہے، اللّٰہ کا شکر ہے دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کی۔ جتنی بڑی کامیابی اللّٰہ تعالی نے دی اس کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے۔
انکا کہنا تھا کہ سرکاری ڈپارٹمنٹس کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں۔ میرے کوچ سلمان بٹ نے اپنے بچوں سے بڑھ کر میرا خیال رکھا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا. کہ ہم ارشد ندیم کے شکر گزار ہیں. کہ انہوں نے وزیراعظم کی دعوت قبول کی۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہے۔ ارشد ندیم 14 اگست کی تمام تقاریب میں پاکستانی پرچم بلند کریں گے۔
[email protected]