ماہرہ خان نے ’دی ایمی گالا‘ میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

2
0

سپر اسٹار اور عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں دبئی میں منعقد ہونے والے ’دی ایمی گالا ایوارڈز کی تقریب میں ’آرٹسٹ اِن فیشن‘ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

عرب نیوز کے مطابق اس تقریب دنیا بھر سے فیشن اور خوبصورتی میں. دنیا کے چند بڑے ناموں کو اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

ماہرہ خان نے 27 اور 28 اپریل کو دبئی فیسٹیول میں ایوارڈ تقریب. میں شرکت کی تھی، تقریب میں دنیا بھر سے نامور شخصیات نے شرکت کی. جن میں کیملا کوئلہو، کیرن وازین، لوجین ادا، نارنس بیوٹی، ارجیت سنگھ اور دیگر شامل تھے۔

ایمی گالا ایوارڈز خوبصورتی اور فیشن کے شعبوں میں عالمی مشہور شخصیات کی تخلیقی صلاحیتوں کو تسلیم کرنے کے لیے اعزاز کے طور پر نوازا جاتا ہے۔

ایمی گالا ایوارڈز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام .اکاؤنٹ سے پاکستانی اداکارہ کی ہاتھ. میں ایوارڈز تھامے. تصویر پوسٹ کرکے کیپشن میں لکھا کہ ’آٹسٹ اِن فیشن، ماہرہ خان۔‘

ماہرہ خان کا شمار. ملک کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، جنہوں نے کئی نامور ڈراموں اور فلموں میں بھی کام کیا، انہوں نے بولی وڈ میں 2017. میں شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں کام کرکے. عالمی شہرت حاصل کی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.