ملائیکہ کے والد کی مبینہ خودکشی، پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا

1
1

بالی ووڈ کی نامور رقاصہ، اداکارہ و پروگرام میزبان ملائیکہ اروڑا کے والد کی مبینہ خودکشی پر پولیس کا اہم بیان سامنے آگیا۔ 

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے ممبئی میں اپنے اپارٹمنٹ کے ٹیرس سے مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ 

واقعے سے متعلق پولیس حکام نے بیان جاری کرتے ہوئے. انیل مہتا کی خودکشی پر شکوک و شبہات کا اظہار کردیا۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے. کہ خودکشی کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آئیں جبکہ انکا کوئی سوسائیڈ نوٹ بھی تاحال سامنے نہیں آیا۔

پولیس نے بتایا کہ انیل مہتا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے بھجوادیا گیا ہے. جبکہ اس معاملے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ممبئی پولیس کے افسر کا کہنا تھا کہ انیل مہتا اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل پر رہتے تھے۔ ابتدائی طور پر یہ خودکشی لگ رہی ہے لیکن اسکی تمام زاویوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکہ اپنے والد کی موت کے وقت اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ اداکارہ اس لمحے پونے میں موجود تھیں جو فوری طور پر ممبئی پہنچیں۔ 

بھارتی سرکاری نیوز ایجنسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انیل مہتا نے خودکشی نہیں کی، بلکہ انکی موت حادثاتی طور پر ہوئی ہے۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.