مکمل مرد اور مجھ سے زیادہ کمانے والے لڑکے سے شادی کروں گی، کومل عزیز

3
0

ماڈل، کاروباری خاتون اور اداکارہ کومل عزیز خان نے کہا ہے. کہ وہ مکمل مرد، خود سے زیادہ کمانے والے. اور کامیاب شخص سے شادی کریں گی. تاکہ ان کی شادی کامیاب ہو۔

اداکارہ نے حال ہی میں ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران انہوں نے شادی اور مستقبل کے شوہر سے متعلق بھی کھل کر بات کی. اور یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے ہونے والے شوہر سے متعلق اپنی ترجیحات طے کر رکھی ہیں۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی شادی نہ ہونے کا ایک سبب یہ بھی ہے. کہ انہوں ںے ہونے والے شوہر سے متعلق اعلیٰ سطح کی ترجیحات طے کر رکھی ہیں۔

کومل عزیز کے مطابق شادی بہت اچھی چیز ہے، ہر کسی کو کرنی چاہیے اور وہ بھی کریں گی. لیکن فی الحال انہیں ان کی پسند کا لڑکا نہیں مل رہا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کی سوچ ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر ان سے زیادہ پڑھا لکھا، کامیاب، کاروباری ہو، ان سے زیادہ روحانی اور شخصی طور پر بہتر ہو، کیوں کہ اگر وہ ان سے تمام باتوں میں کم ہوگا تو شاید وہ ان کی اس طرح عزت نہ کرپائیں گی، جس طرح شوہر کی عزت کی جانی چاہیے۔

اچھے پیسے

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لازمی ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر اچھے پیسے کماتا ہو، انہیں پرتعیش چیزیں خرید کر دینے کی طاقت رکھتا ہو، انہیں برانڈڈ پرس نہ بھی دلائے تو کوئی بات نہیں لیکن اچھی کمائی کرتا ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر لڑکیاں اپنے ہونے والے شوہروں سے متعلق شرائط رکھنا شروع کریں گی. تو ملک کی معیشت بہتر ہوگی، لڑکے ہونے والی بیویوں کی خاطر اچھی کمائی کرنے لگیں گے۔

کومل عزیز کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے. کہ ان کا ہونے والا شوہر مردانہ وجاہت رکھتا ہو. اور مکمل لڑکا ہو، انہیں آدھے لڑکے پسند نہیں۔

اس پر جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ وہ آدھے لڑکے کی وضاحت کریں تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل کے لڑکے آدھے ادھر تو آدھے اُدھر ہوئے پڑے ہیں، انہیں ایسا لڑکا نہیں چاہیے، انہیں مکمل مرد چاہیے۔

کومل عزیز کے مطابق جس طرح وہ مکمل لڑکی ہیں، انہیں بھی اسی طرح کا مکمل لڑکا چاہیے، لازمی ہے کہ ان کا ہونے والا شوہر کاروباری ذہنیت رکھتا ہو، اچھی کمائی کے گر جانتا ہو، کامیاب اور اعلیٰ تعلیم یافتہ ہو۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.