ناروے کپ، انڈر۔17 کیٹیگری: پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی

1
1
ناروے

ناروے کپ فٹبال کی انڈر۔17 کیٹیگری میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ناک آؤٹ مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھائی اور راؤنڈ آف 32 کا میچ جیت کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

ناروے کپ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے گروپ میں ناقابل شکست رہنے. کے بعد پلے آف میں بھی کامیابی کے ساتھ مہم جاری رکھی اور پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

راؤنڈ آف 32 کے میچ میں پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کے شارلٹن کلب کو 0.-5 سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے ہاف میں ایک اور دوسرے ہاف میں چار گول کیے۔

اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے کاشف نے 2، عبید اللّٰہ، اویس اور محمد عیسیٰ نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی اس کامیابی کے بعد ناورے. میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے جشن منایا۔

پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم پری کوارٹر. فائنل میچ آج رات کھیلے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.