وہ پرکشش ماڈل جس نے ’روحانی طاقت‘ سے مداحوں کو غلامی اور جسم فروشی پر مجبور کیا

ستمبر 2022 میں جب دو نوجوان برازیلی خواتین لاپتہ ہوئیں تو ان کے اہلخانہ اور امریکی ایف بی آئی نے ملک بھر میں ان کی تلاش کا آغاز کیا۔ ان کو صرف یہ علم تھا کہ یہ دونوں کیٹ ٹوریز نامی ایک ماڈل اور انفلوئنسر کے پاس رہتی تھیں۔

کیٹ ٹوریز کو حال ہی میں ان لاپتہ خواتین میں سے ایک کی انسانی سمگلنگ کے الزام میں آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ بی بی سی ورلڈ سروس کو بتایا گیا ہے کہ ان کے خلاف دوسری لاپتہ خاتون سے جڑے الزامات بھی موجود ہیں۔

لیکن ایک ایسی انفلوئنسر جو ماضی میں ایک ماڈل رہ چکی ہیں، جن کی تصاویر بین الاقوامی میگزین کے سرورق پر چھپ چکی ہیں اور جو لیونارڈو ڈی کیپریو جیسے ہالی وڈ اداکار کے ساتھ نظر آیا کرتی تھیں، نے اپنے مداحوں کا کیسے جنسی استحصال کیا؟

اینا کو 2017 میں کیٹ کا انسٹاگرام پیج نظر آیا تو انھیں جیسے امید کی کرن نظر آ گئی۔ اینا بھی کیٹ کا شکار ہو گئی تھیں. اور بعد میں دونوں لاپتہ خواتین کی بازیابی میں انھوں نے اہم کردار ادا کیا۔

اینا کے مطابق برازیل کے ایک غربت زدہ علاقے سے نکل کر بین الاقوامی ماڈل بن جانے والی کیٹ کی زندگی کا سفر متاثرکن تھا۔ بی بی سی آئی انوسٹیگینش اور بی بی نیوز برازیل سے بات کرتے ہوئے. انھوں نے بتایا کہ ’ایسا لگتا تھا جیسے اس نے بچپن میں گھریلو تشدد. اور تلخ تجربات کے باوجود اتنی کامیابی حاصل کی۔‘

برازیل سے تنہا امریکہ

اینا کا بچپن بھی آسان نہیں تھا۔ وہ برازیل سے تنہا امریکہ پہنچی تھیں اور ماضی میں ایک پرتشدد تعلق میں بھی رہیں جس کے ان کے زندگی پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔

کیٹ ٹوریز نے ان دنوں اپنی آپ بیتی شائع کی تھی جس میں انھوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ اپنی روحانی طاقتوں کے بل بوتے. پر مستقبل کے بارے میں پیش گوئی کر سکتی ہیں۔ ان کا انٹرویو برازیل کے میڈیا نے بھی کیا۔

اینا کہتی ہیں. کہ ’اس کا چہرہ میگزین کے سرورق پر موجود تھا۔ وہ مشہور شخصیات کے ساتھ نظر آتی تھی جیسا کہ لیونارڈیو ڈی کیپریو۔ سب کچھ کافی قابل اعتبار تھا۔‘

اینا کو کیٹ کی روحانیت نے کافی متاثر کیا۔ لیکن وہ نہیں جانتی تھیں. کہ کیٹ کی کہانی مکمل سچ نہیں تھی۔

اینا
،اینا کے مطابق برازیل کے ایک غربت زدہ علاقے سے نکل کر بین الاقوامی ماڈل بن جانے والی کیٹ کی زندگی کا سفر متاثرکن تھا

نشہ

نیو یارک میں ماضی میں کیٹ کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہنے والے لوزر ٹورسکی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہالی وڈ کے چند دوستوں نے کیٹ ٹوریز کو پہلی بار نشہ آور آیاہواسکا سے متعارف کروایا جس کے بعد ان کی شخصیت بدلتی گئی۔

لوزر کا ماننا ہے کہ کیٹ دولت مند اور طاقت ور مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتی تھیں. جو اس فلیٹ کا کرایہ بھی ادا کرتے تھے جس میں وہ دونوں رہائش پذیر تھے۔

کیٹ کی ایک ویل نیس ویب سائٹ صارفین کو ’محبت، پیسے اور خود اعتمادی‘ دینے کا وعدہ کرتی تھی جس کا وہ خواب دیکھتے تھے۔ اس ویب سائٹ پر تعلقات، صحت، کاروبار اور روحانیت جیسے موضوعات پر ویڈیوز موجود ہیں اور مشقوں کے تفصیلات بھی۔

صارفین 150 ڈالر میں کیٹ کے ساتھ ویڈیو پر خود بھی بات چیت کر سکتے تھے. جس کے دوران ان کا کسی قسم کا بھی مسئلہ حل کرنے کا دعوی کیا جاتا۔

کیٹ
،نیو یارک میں ماضی میں کیٹ کے ساتھ ایک فلیٹ میں رہنے والے لوزر ٹورسکی نے بی بی سی کو بتایا کہ ہالی وڈ کے چند دوستوں نے کیٹ ٹوریز کو پہلی بار نشہ آور آیاہواسکا سے متعارف کروایا جس کے بعد ان کی شخصیت بدلتی گئی

صارفین

امانڈا بھی کیٹ کے صارفین میں سے ایک تھیں۔ برازیل کے دارالحکومت کی رہائشی کہتی ہیں. کہ کیٹ نے انھیں خاص محسوس کروایا۔

’میرے سب شک، تمام سوال، سب فیصلے: میں سب سے پہلے اسی کے پاس جاتی. تاکہ اس کی مدد سے فیصلے کر سکوں۔‘

لیکن ان مشوروں کا ایک تاریک پہلو بھی تھا۔ اینا، امانڈا اور دیگر صارفین اور مداح کہتے ہیں کہ انھیں محسوس ہوا کہ وہ نفسیاتی طور پر اپنے دوستوں، اہلخانہ سے دور ہوتے چلے گئے اور وہ کیٹ کے ہر مشورے پر عمل کرنے پر رضامند ہو جاتے تھے۔

جب کیٹ نے 2019 میں اینا سے کہا کہ وہ نیو یارک آ کر ان کے ساتھ نائب اسسٹنٹ کے طور پر رہیں. تو انھیں ہاں کہنے میں دیر نہیں لگی۔ وہ بوسٹن میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں. لیکن انھوں نے نیو یارک سے آن لائن پڑھائی جاری رکھنے کی حامی بھر لی۔

پالتو جانور

وہ کیٹ کے لیے کھانا پکاتیں، ان کے کپڑے دھوتیں اور پالتو جانوروں کا بھی خیال رکھتیں جس کے عوض انھیں ماہانہ دو ہزار ڈالر تنخواہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن یہ تنخواہ انھیں کبھی نہیں ملی۔

کیٹ کے فلیٹ پر پہنچتے ہی انھیں احساس ہوا کہ سب کچھ ویسا نہیں تھا. جیسا کہ انسٹاگرام پر نظر آتا تھا۔ ’وہ جگہ بہت گندی تھی اور بو بھی موجود تھی۔‘

اینا کہتی ہیں کہ کیٹ ان کی مدد کے بغیر نہا تک نہیں سکتی تھی. کیوں کہ وہ تنہا نہیں رہ سکتی تھی۔ انھیں سونے کے لیے صرف چند گھنٹے ملتے اور وہ بھی ایک صوفے پر جہاں کیٹ کی پالتو بلی پیشاب بھی کر دیا کرتی تھی۔

کیٹ

کسی دن وہ فلیٹ والی عمارت میں موجود جم میں ورزش کرنے کے بجائے چھپ کر نیند پوری کر لیا کرتی تھیں۔

وہ کہتی ہیں کہ ’اب مجھے احساس ہوتا ہے. کہ وہ مجھے کسی غلام کی طرح استعمال کر رہی تھی. اور اسے اس سے اطمینان ملتا تھا۔‘

جارحانہ رویے

جب اینا نے کیٹ سے سوال کیا تو انھیں جارحانہ رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ اینا کہتی ہیں. کہ ’مجھے لگا میں پھنس چکی ہوں، میرا پاس کہیں جانے کا راستہ نہیں تھا۔ شاید میں اس کا پہلا شکار تھی۔‘

اینا بوسٹن میں یونیورسٹی کی رہائش کی سہولت چھوڑ چکی تھیں اور ان کے پاس آمدن کا متبادل ذریعہ بھی نہیں تھا۔

تین ماہ بعد اینا اپنے ایک نئے بوائے فرینڈ کی مدد سے فرار ہو گئیں۔ لیکن ان کی زندگی میں کیٹ کا کردار ختم نہیں ہوا۔ جب 2022 میں دو خواتین کے لاپتہ ہونے کی خبر ان تک پہنچی تو وہ کچھ کرنا چاہتی تھیں۔

تاہم اس وقت تک کیٹ کی زندگی بدل چکی تھی۔ وہ 21 سالہ زیک سے شادی کر چکی تھیں. اور ٹیکساس ریاست میں آسٹن کے مقام پر ایک پانچ کمروں والے کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔

لیکن کیٹ نے اس دوران اینا کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک کو ہی دہراتے ہوئے اپنے مداحوں کو اکسایا کہ وہ ان کے لیے کام کریں۔ اس کے بدلے انھوں نے اپنے مداحوں کو ان کے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں مدد فراہم کرنے کا دلفریب وعدہ کیا۔ اس کام میں انھوں نے ان نجی تفصیلات کا استعمال کیا جو ان کے مداح ان کو بتا چکے ہوتے تھے۔

جرمنی میں رہنے والی برازیلی خاتون ڈیزائر فریٹاس کے ساتھ ایک اور برازیلی شہریت رکھنے والی خاتون لٹیشا مایا، جن کی گمشدگی کے بعد ایف بی آئی حرکت میں آئی، ان وعدوں کا دھوکہ کھا کر کیٹ کے پاس چلی آئیں۔ ایک اور برازیلی خاتون، جنھیں سول کا فرضی نام دیا گیا ہے، بھی کیٹ کے پاس پہنچ گئیں۔

کیٹ نے اپنے سوشل میڈیا پر ان خواتین کو ’چڑیلوں کے قبیلے کی ساتھیوں‘ کے طور پر متعارف بھی کروایا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.