کیٹ‏ مڈلٹن نے الجھن کا باعث بننے والی تصویر پر عوام سے معافی مانگ لی

برطانوی شہزادی کیٹ‏ مڈلٹن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر کو واپس لیتے ہوئے عوام سے معافی مانگ لی۔

گذشتہ روز برطانوی ولی عہد کی اہلیہ شہزادی کیٹ مڈلٹن نے اپنے دفتر کینسنگٹن پیلس کی جانب سے نشر کی جانے والی تصویر کے سبب عوام میں پیدا ہونے والے الجھن پر معافی مانگ لی۔ جبکہ تصویر کو سرکاری ویب سائٹ سے بھی ہٹا دیا گیا۔

شاہی ذرائع کے مطابق کیٹ مدرز ڈے کے موقع. پر اپنے خاندان کی ایک غیر رسمی تصویر پوسٹ کرنا چاہتی تھیں جو اتوار کو برطانیہ میں منایا گیا۔ تاہم اشاعت کے بعد تصویر کے تجزیے سے پتہ چلا کہ یہ ان کے ادارتی معیار پر پورا نہیں اترتی۔

واضح رہے کہ یہ تصویر دیکھنے کے بعد جہاں کئی صارفین یہ دعویٰ کرتے نظر آئے. کہ تصویر اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کردہ ہے تو وہیں کچھ صارفین اس بات پر تشویش کا اظہار کیا. کہ تصویر. میں کیٹ مڈلٹن کے ہاتھ میں منگنی کی انگوٹھی موجود نہیں ہے۔

تبصره

  1. میرا یار ہے کی انکو معافی مانگنے کے بجاے صبرا کرنا چاہی تھا کیونکی جنہون تسویر کو دیکھ لیا ہے کیا؟ بول تو نہیں گئے انکو یاد تو ہے نا واہ آنے والے وقت میں بہت ساری ساری باتیں پیش کریں گے آپ اپنے گجرے ہوئے وقت میں بھی دیکھ سکتے ہیں دنیا میں جو چلے گئے ہیں انکے ننگے میں

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.