گلوکار کالا بھیراوا کو ’ناٹو ناٹو‘ پر آسکر ایوارڈ جیتنے کے چند ہی دن بعد معافی مانگنا پڑگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کو آسکر ایوارڈ دلوانے والے شہرہ آفاق گانے ناٹو ناٹو کے سنگر کالا بھیراوا نے اعزاز ملنے کے چند ہی دن بعد سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔
کالا بھیراوا نے جمعے کے دن سوشل میڈیا پر اپنی معافی پر مبنی پوسٹ شیئر کی، وہ کیا وجوہات تھیں، جن کی وجہ سے گلوکار کو مداحوں کے روبرو معافی نامہ پیش کرنا پڑگیا۔
اگلا پروجيکٹ
دراصل گزشتہ روز کالا بھیراوا کو اپنی طویل پوسٹ پر سوشل میڈیا کے بڑے حصے کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ہوا کچھ یوں کہ گلوکار نے عالمی ایوارڈ ملنے کی خوشی میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔ جس میں فلم ساز راجا مولی سمیت کئی لوگوں کو بہترین گانے کا کریڈٹ دیا۔ لیکن وہ فلم کے ہیرو رام چرن اور جونیئر این ٹی آر کا تذکرہ گول کرگئے۔
ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے کالا بھیراوا کو آئینہ دکھایا تو انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوگیا، جس کے بعد انہوں نے مداحوں کو وضاحت دی اور ساتھ ہی معافی بھی مانگی۔
ایک صارف نے ناٹو ناٹو سنگر کی گزشتہ پوسٹ پر تبصرہ کیا۔ کہ تو آپ کے خیال میں این ٹی آر اور رام چرن نے۔ اس گانے میں کوئی ویلیو ایڈ نہیں کی؟
ایک ٹوئٹر صارف نے کہا کہ میں فخریہ انداز میں کہہ سکتا ہوں۔ کہ موسیقی یا گانے کے بول کے بجائے رام چرن۔ اور این ٹی آر کی بدولت ناٹو ناٹو دنیا بھر میں سنا اور دیکھا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس تلخ سچائی سے ہر کوئی واقف ہے۔ دراصل اس کا اصل کریڈٹ تو ایس ایس۔ آر کو جاتا ہے جنہوں نے دنیا کے سامنے ایسے ہیروز کی فلم پیش کی۔
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اگر ہیروز اس گانے پر نہ ناچتے تو یہ کبھی پاپولر نہیں بنتا۔