لاکر سے اشیا گم ہونے پر بینک صارف کو معاوضہ دینے کا پابند ہے، لاہور ہائیکورٹ

لاہور
لاہور ہائیکورٹ

لاکر سے اشیا کے گم ہونے پر بینک صارف کو معاوضہ دینے کا پابند ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال نے فیصلے میں کہا کہ بینک اور صارف کا رشتہ اعتبار پر منحصر ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک نے صارف کے ازالے کے بجائے اس کی درخواست مسترد کر دی، بینک کا یہ طرز عمل بالکل بھی قابل تعریف نہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ بینک گمشدہ اشیا کا ازالہ نہ کریں تو بینکنک سسٹم کی بنیاد ختم ہو جائے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے صدر پاکستان کے فیصلے کے خلاف نجی بینک کی درخواست پر فیصلہ دیا۔

شہری ڈاکٹر فریدہ کا لاکر سے 16 تولے سونا غائب ہوا، بینک نے ازالہ کرنے سے انکار کر دیا۔

بینک کے خلاف خاتون کی درخواست وفاقی محتسب نے بھی مسترد کر دی تھی۔

وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف خاتون نے صدر مملکت کو درخواست دی جو منظور ہوگئی۔

صدر مملکت کے درخواست منظور کرنے پر بینک نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.