آئی ایم ایف سے تقریباً 1.1 ارب ڈالر موصول، ترجمان اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے تقریباً 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔ 

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا۔

انہوں نے بتایا. کہ عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کےلیے. 828 ملین ایس ڈی آر کی. رقم منظور کرلی۔ 

ترجمان کے مطابق اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے اپنے اکاؤنٹ میں 828 ملین ایس ڈی آر یا تقریباً 1.1 ارب ڈالر موصول ہوگئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 3 مئی 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے. کے دوران اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں. یہ رقم ظاہر ہوگی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.