اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین کی سعودی خاتون سے شادی جس نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کر رکھی ہے

اُردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی اور سعودی آرکیٹکٹ رجوہ آل سيف کی منگنی گذشتہ سال اگست میں ہوئی تھی

اُردن کے ولی عہد کی ایک سعودی خاتون سے شادی کی تیاریاں، اس سلسلے میں ہونے والی تقاریب اور دونوں کی زندگی کے بارے میں مشرق وسطیٰ ہی نہیں. بلکہ پوری دنیا میں خاصی دلچسپی پائی جاتی ہے۔

تو بات کچھ یوں ہے کہ اُردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ ثانی اور سعودی آرکیٹکٹ رجوہ آل سيف کے درمیان شادی کی تاریخ تو یکم جون ہے. مگر اس سے قبل روایتی تقاریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

اس جوڑے کی منگنی کا باقاعدہ سرکاری اعلان گذشتہ سال دس اگست کو کیا گیا تھا. اور اب رواں سال مئی اور جون میں ان کی شادی سے متعلق شاہی تقاریب کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

شاہی جوڑے کی شادی کے دن اُردن میں سرکاری چھٹی ہوگی، تقریب میں پوری دنیا سے بڑے نام شرکت کریں گے اور تو اور دارالحکومت میں عرب گلوکاروں کا ایک مفت کنسرٹ بھی ہوگا۔

تقریب میں پوری دنیا سے بڑے نام شرکت

شہزادہ
،تصویر کا کیپشناردن کی ملکہ رانیہ (انتہائی دائیں جانب) نے شادی سے قبل روایتی مہندی پارٹی کی میزبانی کی

اُردن کے ولی عہد شہزادہ حسین نے گذشتہ دنوں ایک تقریب میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا تھا کہ رجوہ آل سيف سے اُن کی شناسائی کی کہانی محبت کی دیگر کہانیوں سے مختلف نہیں تھی. اور یہ کہ ان کی شناسائی کے پیچھے ایک مشترکہ دوست کا ہاتھ تھا۔

گذشتہ دنوں اردن کی ملکہ رانیہ نے شادی سے قبل روایتی مہندی پارٹی کی میزبانی کی۔ مہندی کی اس تقریب میں روایتی اُردنی اور سعودی گانے و نغمے گائے گئے اور خوشی کے اظہار کے لیے روایتی رقص کیا گیا۔

اس موقع پر ملکہ رانیہ کا کہنا تھا کہ ’حسین میرے بڑے بیٹے ہیں. وہ ایک ہاشمی نوجوان ہیں۔ کسی بھی دوسری ماں کی طرح میں نے اسے دولہا کے روپ میں دیکھنے کا خواب دیکھا تھا. حسین آپ کا بیٹا ہے. آپ اُس کا خاندان ہیں، اور یہ تقریب آپ کی ہے۔‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’آخرکار مجھے ایک بہو ملی ہے، لیکن یہ کوئی عام بہو نہیں۔ خدا رجوہ کو سلامت رکھے۔ میرے لیے وہ میری بیٹیوں (ایمان اور سلمیٰ) کی طرح قیمتی ہے۔‘

شہزادہ

ولی عہد حسین بن عبداللہ کون ہیں؟

شہزادہ حسین 28 جون 1994 کو اُردن کے دارالحکومت عمان میں پیدا ہوئے. وہ شاہ عبداللہ دوم اور ملکہ رانیہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ اُن کے ایک بھائی شہزادہ ہاشم اور دو بہنیں، ایمان اور سلمیٰ، ہیں۔

شہزادہ حسین نے سنہ 2012 میں اُردن میں کنگز اکیڈمی سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کی جس کے بعد انھوں نے 2016 میں امریکہ کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی سے بین الاقوامی تاریخ میں اپنی ڈگری حاصل کی۔

سنہ 2017 میں، انھوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سے گریجویشن کیا. وہی اکیڈمی جہاں سے اُن کے والد شاہ عبداللہ دوم اور ان کے دادا شاہ حسین بن طلال نے گریجویشن کیا تھا. اور اب وہ اُردن کی مسلح افواج میں کپتان کے عہدے پر فائز ہیں۔

شہزادہ حسین کو 2 جولائی 2009 کو ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔

گذشتہ چند برسوں کے دوران شہزادہ حسین اپنے والد کے ہمراہ اُردن کے اندر اور بیرون ممالک دوروں پر آتے جاتے رہے ہیں۔ حقیقت یہ ہے. کہ وہ چھوٹی عمر سے ہی اپنے والد کے ساتھ کئی سرکاری اور فوجی سرگرمیوں میں نظر آتے تھے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.