ایشیا کپ: افغانستان کے 2 وکٹوں پر 42 رنز

ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جارحانہ آغاز کیا تاہم حارث رؤف نے خطرناک بلے باز رحمٰن اللہ گرباز کی وکٹیں اڑا کر پہلا نقصان پہنچایا، جس کے بعد حسنین نے حضرت اللہ زازئی کو بھی بولڈ کردیا۔

ایشیا کپ: افغانستان بامقابلہ پاکستان
ایشیا کپ: افغانستان بامقابلہ پاکستان

شارجہ میں کھیلے جارہے ۔میچ میں بابراعظم نے ٹاس جیتا اور افغانستان کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کے دونوں اوپنرز نے پاکستانی باؤلرز کے خلاف پراعتماد آغاز کیا۔ اور پہلے اوور میں محتاط انداز اپنایا۔ تاہم محمد حسنین کے اوور میں رحمٰن اللہ گرباز نے مسلسل دو چھکے لگا کر اسکور 20 رنز تک پہنچایا۔

حارث رؤف چوتھا اوور کرنے آئے تاہم تیسری گیند۔ پر نسیم شاہ نے باؤنڈری پر ایک آسان کیچ ڈراپ کرتے ہوئے حضرت اللہ زازئی کو قیمتی موقع دیا۔

افغانستان کی ٹیم کو حارث نے پانچویں گیند پر زبردست دھچکا پہنچایا۔ اور گزشتہ میچوں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے رحمٰن اللہ گرباز کی وکٹیں اڑا دیں۔

رحمٰن اللہ گرباز نے حسنین کے اوور میں لگائے 2 چھکوں کی مدد سے 11 گیندوں پر 17 رنز بنائے تھے۔

محمد حسنین اپنے دوسرے اوور میں بھی مشکلات کا شکار نظر آئے۔ جہاں انہیں ایک وائیڈ بال کے علاوہ ایک چوکا بھی برداشت کرنا پڑا تاہم پانچویں گیند پر حضرت اللہ زازئی کو کلین بولڈ کرتے ہوئے حساب برابر کردیا۔

افغانستان نے 5 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنا لیے۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد بابراعظم نے کہا کہ پچ اچھی نظر آرہی ہے۔ اور بعد بیٹنگ سازگار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف اہم میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.