ورلڈ کپ: بابر کی نصف سنچری، افغانستان کو جیت کیلئے 283 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے کپتان بابر اعظم کی نصف سنچری اور افتخار احمد کے جارحانہ 40 رنز کی بدولت افغانستان کے خلاف مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 282 رنز بنا لیے۔

بھارت کے شہر چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

دونوں اوپنرز نے محتاط بیٹنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 56 رنز بنائے اور امام الحق 22 گیندوں. پر دو چوکوں کی مدد سے 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

عبداللہ شفیق اور بابراعظم نے دوسری وکٹ کی. شراکت میں ٹیم اسکور 22 اوورز میں 110 رنز تک پہنچایا، اس دوران عبداللہ نے نصف سنچری بھی مکمل کرلی۔

محمد رضوان بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے. اور ایک چھکے کی مدد سے 10 گیندوں پر 8 رنز بنا کر نور احمد کی وکٹ بن گئے۔

پاکستان کی 3 وکٹیں 120 رنز پر گر چکی تھیں اور اس موقع پر سعود شکیل بیٹنگ کے لیے آئے. اور کپتان کے ساتھ ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا, تاہم رواں ورلڈ کپ میں ہونے والی جارحانہ بیٹنگ سے دونوں بلے باز قاصر رہے۔

سعود شکیل کی اننگز 34 گیندوں پر 3 چوکوں کی مدد سے 25 رنز تک محدود رہی اور 34ویں اوور کی آخری گیند پر محمد نبی کی گیند پر راشد خان کی وکٹ بنے. اور اس وقت 163 رنز بن چکے تھے۔

بابراعظم نے ایک روزہ کیریئر میں اپنی 30ویں نصف سنچری مکمل کی۔

ڈبل سنچری

کپتان بابراعظم نے سست رفتار بیٹنگ. کی تاہم 40 اوورز میں ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرکے نور احمد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 92 گیندوں کا سامنا کرکے 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 74 رنز بنائے۔

افتخار احمد نے اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو معقول مجموعے تک رسائی دلائی، شاداب کے ساتھ ان کی شراکت 73 رنز پر مشتمل تھی۔

آخری اوورز کی دوسری گیند. پر افتخار احمد نے نوین الحق کی گیند پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش کی. لیکن ان کی کوشش عظمت اللہ عمرزئی کے ہاتھوں میں ضبط ہوئی اور ان کی اننگز کا خاتمہ ہوا۔

افتخار احمد نے 27 گیندوں پر دو چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

شاداب خان آؤٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے. جنہوں نے 38 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 40 رنز بنائے۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 282 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے. نور احمد نے سب زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، نوین الحق نے 2، محمد نبی اور عظمت اللہ عمرزئی نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل میچ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر محمد نواز کی جگہ نائب کپتان شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.