نشے کی روک تھام کے لیے فیصل آباد پولیس کی ’بریکنگ دی آئس‘ ایپ

فیصل آباد پولیس نے آئس کے نشے کی روک تھام کے لیے ’بریکنگ دی آئس‘ کے نام سے ایک ایپ متعارف کروا دی ہے، جس کی ممکنہ کامیابی کے بعد اسے پورے پنجاب میں متعارف کروایا جاسکتا ہے۔

نشہ
فیصل آباد پولیس کی جانب سے ’بریکنگ دی آئس‘ ایپ کے لانچ 

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ۔عمر سعید ملک نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ اس ایپ کا خیال انہیں فیصل آباد میں چند ماہ قبل ہونے والے ایک واقعے کے بعد آیا۔ جس میں فیصل آباد کے ایک معروف بزنس مین شیخ دانش نے ایک لڑکی پر تشدد کیا، اس سے جوتے چٹوائے اور اس کی ویڈیو بنائی جو بعد میں وائرل ہو گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ۔ شیخ دانش ۔آئس کے نشے کے عادی ہیں اور ان کے گھر سے بھی آئس کا نشہ برآمد ہوا تھا۔ 

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کو کسی بھی ایپل سٹور یا پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ اس کے تین فیچرز ہیں، مدد، معلومات اور شکایات۔ 

شکایات والے فیچر میں یہ ہے کہ اگر کسی شخص کو یہ معلوم ہے۔ کہ کوئی آئس کا نشہ کرتا ہے، چاہے وہ اس کا ہم جماعت ہے، ساتھ ٹیوشن پڑھتا ہے یا کہیں اور ساتھی ہے۔ تو وہ اس ایپ کے شکایات والے فیچر میں جا کر اس کی شکایت کرسکتا ہے۔ اور شکایات والے فیچر کی خاص بات یہ ہے۔ کہ شکایت کرنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا جائے گا۔

دوسرا فیچر مدد کا ہے۔ اس میں اگر کوئی آئس نشے کا عادی ہم سے رابطہ کرنا چاہے۔ تو وہ اس فیچر کے ذریعے ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.