امریکی خاتون نے سب سے بڑا ’افرو‘ بنا کر ریکارڈ توڑ ڈالا

امریکی ریاست لوزیانا کی ایک خاتون نے دنیا کا سب سے بڑا ’افرو‘ (قدرتی طور پر سخت بالوں سے بنایا گیا ایک مخصوص اسٹائل) بنا کر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی ہے۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 47 سالہ ایون ڈوگاس نے دنیا کا سب سے بڑا اپنے سر پر اٹھایا ہوا ہے۔ جس کی لمبائی 9.84 انچ تک پہنچ گئی ہے۔ جس کے بعد ایون ڈوگاس کو ایک بار پھر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ایون ڈوگاس کے افرو کی پیمائش کے مطابق یہ ہیئر اسٹائل 9.84 انچ لمبا، 10.4 انچ چوڑا ہے۔

گنیز ریکارڈ بُک کے مطابق ایون ڈوگاس نے یہ دوسری مرتبہ عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ایون ڈوگاس نے پہلی بار 2010ء میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ اس دوران ان کا ناقابل یقین حد تک  4 فٹ 4 انچ (132 سینٹی میٹر) تھا۔

ایون ڈوگاس کو یہ افرو اسٹائل بنانے میں 24 برسوں کا عرصہ لگاہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.