جاپانی ریستوران نے صارفین پر اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

جاپانی
جاپانی

اگر ریستوران میں کھانا کھانا ہے تو موبائل فون کے بغیر آنا ہو گا، جاپانی ریستوران نے صارفین پر پابندی عائد کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی ریستوران نے کھانے کے معیار کو برقرار رکھنے اور ویٹنگ ٹائم کو کم کرنے کے لئے فیصلہ کیا ہے. کہ مصروف اوقات میں ریستوران میں آنے والے صارفین اپنا موبائل فون گھر پر رکھ کر آئیں. کیونکہ ان اوقات میں اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

جاپانی ریستوران انتظامیہ کے مطابق صارفین کھانا سامنے رکھ کر اپنے فون میں مصروف رہتے ہیں. جس کی وجہ سے کھانا ٹھنڈا ہوجاتا ہے، اور کھانا ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کا معیار برقرار نہیں رہتا جس کی وجہ سے شکایات بڑھ رہی تھی۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کئی صارفین ریستوران میں بیٹھ کر ویڈیوز دیکھتے رہتے ہیں. اور کھانا نہیں کھاتے جس کی وجہ سے دوسرے صارفین کو پریشانی ہوتی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ان مسائل سے نمٹنے کے لئے صارفین پر اسمارٹ فون استعمال کرنے کی پابندی عائد کی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.