سرینا ولیمز: گینگز کے محلے سے ٹینس کی سب سے بڑی کھلاڑی تک

سرينا وليمز 40 سالہ لیجنڈ کھلاڑی نے میگزین ’ووگ‘ کی خبر کے بعد منگل کو انسٹاگرام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔‘ لکھ کر کیا۔

سرینا ولیمز
سرینا ولیمز 28 جون 2022 کو لندن میں ومبلڈن کے دوران ایک میچ میں

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 40 سالہ لیجنڈ کھلاڑی نے میگزین ’ووگ‘ کی خبر کے بعد منگل کو انسٹاگرام پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان ’الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے‘ لکھ کر کیا۔

سرینا سفید فاموں کے غلبے والے کھیل میں افریقی نژاد امریکی آئیکون بن گئیں۔ جنہوں نے 23 گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتے اور قوی ارادے کے ساتھ ہر سنگ میل کو اپنے جادوئی شاٹ کی طرح عبور کرلیا۔ سرینا اور سات بار گرینڈ سلیم جیتنے والی ان کی بہن وینس، فلم ’کنگ رچرڈ‘ کی ایگزیکٹو پروڈیوسر تھیں، جو ان کی زندگی پر مبنی ہالی وڈ فلم ہے۔ 

اس میں دکھایا گیا۔ کہ انہوں نے کیلی فورنیا کے شہر کامپٹن کی سڑکوں پر پرورش پائی اور اپنے والد رچرڈ ولیمز سے ٹینس سیکھی۔

سرينا وليمز

يو ايس اوپن

سرینا ولیمز نے 2013 کے یو ایس اوپن ٹائٹل کے بعد کہا تھا:۔ ’میں اب بھی ریکٹ تھامے وہی لڑکی ہوں۔ جس نے خواب دیکھا اور میں صرف اسی کے لیے کھیل رہی ہوں

سرینا ولیمز نے اپنے خواب کو پورا کیا ۔اور سات آسٹریلین اوپن ٹائٹل، تین فرینچ اوپن، سات ومبلڈن اور چھ یو ایس اوپن جیتے۔ انہوں نے آسٹریلوی ٹینس کھلاڑی مارگریٹ کورٹ کا بنایا گیا سلیم سنگلز ٹائٹل کا آل ٹائم ریکارڈ برابر کیا۔

انہوں نے 1999 کے یو ایس اوپن میں اپنا پہلا گرینڈ سلم ٹائٹل 17 سال کی عمر میں جیتا تھا۔ اور 2017 میں انہوں نے آسٹریلین اوپن میں اپنا 23 واں اور حالیہ بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس دوران وہ بیٹی الیکسس اولمپیا اوہانیان کے ساتھ حاملہ بھی تھیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.