وزیراعظم شہباز شریف کا نریندر مودی سے اظہار تشکر

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے سیلاب کے نقصانات پر اظہار افسوس کے جواب میں بھارتی وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا ہے۔

وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان نے۔ کہا کہ ۔سیلاب کے باعث جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس پر نریندر مودی کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام قدرتی آفت کے منفی اثرات پر جلد قابو پا لیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ۔نے چند روز قبل پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔

اس سے پہلے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی نے۔ پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک بیان میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا۔ کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی دیکھ کر دکھ ہوا۔ ہم جانی نقصان پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں اور قدرتی آفت سے متاثرہ تمام لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ 

نریندر مودی نے مزید کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب کے بعد معمولات کی جلد از جلد بحالی کےلیے پر امید ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.