اسٹیٹ بینک کا شرحِ سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرحِ سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرحِ سود پر فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 22 فیصد تھا جسے برقرار رکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا اس حوالے سے کہنا ہے. کہ مہنگائی توقعات کے مطابق کم ہونا شروع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ستمبر 2025ء تک مہنگائی 5 سے 7 فیصد تک لانے کے لیے موجودہ پالیسی کا تسلسل ضروری ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک نے کہا ہے. کہ زرعی پیداوار بڑھنے سے معاشی سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے. کہ بیرونی جاری کھاتے کا توازن توقع سے زیادہ بہتر ثابت ہو رہا ہے۔

اعلامیے میں اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال معاشی نمو 2 سے 3 فیصد رہے گی، معاشی نمو میں زرعی شعبے کی کارکردگی اہم ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق خریف کی فصلوں میں کپاس اور چاول کی کارکردگی اچھی رہی، فروری میں مہنگائی کی شرح 23.1 فیصد رہی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.