بیرسٹر فہد ملک قتل مقدمے میں ملزمان کو عمر قید

اسلام آباد کی ایک مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے بہنوئی بیرسٹر فہد ملک کے قتل مقدمے میں نامزد تین ملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

مقتول بیرسٹر فہد ملک

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے منگل. کو چھ سال پرانے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان راجہ ارشد، نعمان کھوکھر اور راجہ ہاشم کی کمرہ عدالت میں موجودگی میں محفوظ فیصلہ سنایا۔

عدالت نے چند روز قبل فریقین کے دلائل مکمل ہونے. پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مقتول بیرسٹر فہد ملک کے بھائی جواد سہراب نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا. کہ سیشن عدالت کی جانب سے ملزمان کے لیے عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی خاطر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔ 

بیرسٹر فہد ملک، جو سابق چیئرمین سینیٹ میاں محمد سومرو کے بھانجے بھی تھے. کو 2016 میں 14 اور 15 اگست کی درمیانی رات اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

برطانیہ میں قانون کی پریکٹس کرنے والے بیرسٹر فہد ملک ان کے قتل سے کچھ عرصہ قبل سے ہی پاکستان میں مقیم تھے۔

بیرسٹر فہد ملک پر اس وقت گولیاں برسائی گئیں تھیں. جب وہ دو گروہوں کے درمیان ثالثی کے بعد اسلام آباد میں ایک تھانے سے باہر  آئے ہی تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بیرسٹر فہد ملک کے .جسم میں 43 گولیاں. لگی تھیں۔

جائے وقوعہ پر موجود چار چشم دید گواہوں نے مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان کے خلاف بیان دیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.