غیر ملکی خواتین کو ہراساں کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار، ویڈیوز برآمد

غیر ملکی خواتین

اسلام آباد کے علاقے شکرپڑیاں میں غیر ملکی خواتین سیاحوں کو ہراساں کرنے والے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر کے ویڈیوز برآمد کرلیں۔

شکرپڑیاں میں یومِ آزادی 14 اگست کو غیر ملکی خواتین سیاحوں کے ساتھ ہجوم کی جانب سے ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر دیکھی گئیں۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کی جانب سے۔ واقعے کا نوٹس لینے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں میں گزشتہ روز غیرملکی خواتین سیاح کو ہراساں کیا گیا۔ جس کا آئی جی نے نوٹس لیا۔ اور اب واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات لے لی گئیں، تمام ملزمان کو شناخت کرکے گرفتار کیا جائے گا۔

اسلام آباد پولیس نے مزید کہا ہے کہ کیس کو ڈی آئی جی آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ خود سپروائز کریں گے۔ یہ ایک افسوس ناک اور مجرمانہ فعل ہے۔ اور ہر طبقہ فکر کے لوگوں کو اس کی بھرپور مذمت کرنے کی ضرورت ہے۔

اُدھر غیرملکی خواتین کو ہراساں کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد۔ صارفین نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے مقامی انتظامیہ سے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.