ورلڈ کپ: لیتھم اور فلپس کی عمدہ بیٹنگ، نیوزی لینڈ کا افغانستان کو 289رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کا 16واں میچ بھارتی شہر چنئی میں کھیلا جا رہا ہے

ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت افغانستان کو فتح کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔

چنئی کے ایم اے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے. میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کا پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

میچ کے دوسرے ہی اوور میں افغانستان کو کین ولیمسن کی جگہ کھیلنے والے وِل ینگ کی وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن فضل الحق کی گیند. پر سلپ میں کھڑے رحمت شاہ کیچ لینے میں ناکام رہے۔

اوپنرز نے ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر مجیب الرحمٰن نے ڈیون کونوے کو چلتا کردیا، فیلڈ امپائر نے کونوے کو ایل بی ڈبلیو قرار نہیں دیا. جس پر افغانستان نے ریویو لینے کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

اس کے بعد ینگ کا ساتھ دینے رچن رویندرا آئے. اور مجیب کو جلد ہی ان کی وکٹ لینے کا موقع بھی ملا. لیکن کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کھاتا کھولنے سے پہلے ہی رویندرا کو آؤٹ کرنے کا موقع گنواتے ہوئے کیچ ڈراپ کردیا۔

رویندرا اور ینگ نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا. اور مل کر اسکور کو 105 تک پہنچا دیا لیکن اس موقع پر افغانستان نے ایک اور موقع گنوا دیا. اور راشد کی گیند پر وکٹ کیپر رویندرا کو اسٹمپ نہ کر سکے۔

تاہم اگلے ہی اوور میں عظمت اللہ نے کسی فیلڈر کی مدد لیے بغیر ہی رویندرا کو بولڈ کر کے رویندرا کی 32 رنز کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

54 رنز کی اننگز

ابھی کیوی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اسی اوور کی آخری گیند پر عظمت اللہ نے اپنی ٹیم کو اہم کامیابی دلاتے ہوئے 54 رنز کی اننگز کھیلنے والے وِل ینگ کو چلتا کردیا۔

اگلے ہی اوور میں راشد خان نے بھی کاری ضرب لگاتے ہوئے ان فارم ڈیرل مچل کو آؤٹ کر کے کیویز کی بیٹنگ لائن کو ہلا کر رکھا دیا۔

110 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم مشکلات سے دوچار نظر آتی تھی. لیکن اس مرحلے پر کپتان ٹام لیتھم کا ساتھ دینے کلین فلپس آئے. اور دونوں نے ایک مرتبہ اپنی ٹیم کی اننگز کو سنبھالا دیا۔ اس مرحلے پر افغان باؤلرز نے نپی تلی باؤلنگ کا مظاہرہ کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے. کہ 18.1 اوورز کے بعد اگلی باؤنڈری 29ویں اوور کی پانچویں گیند پر لگی۔

اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے نسبتاً کھل کر کھیلنا شروع کیا. اور پانچویں وکٹ کے لیے 144 رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

اننگز کا خاتمہ

254 کے مجموعی اسکور پر نوین الحق نے بالآخر اس شراکت کا خاتمہ کرتے ہوئے. 4 چھکوں اور چار چوکوں کی بیٹنگ مدد سے 71 رنز بنانے والے فلپس کو پویلین لوٹا دیا. اور پھر ایک گیند بعد 68 رنز بنانے لیتھم کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

اختتامی اورو میں چیپمین نے جارحانہ انداز اپنایا. اور 12 گیندوں پر 25 رنز بنائے جس کی بدولت نیوزی لینڈ. کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی اختتامی اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے. کہ انہوں نے آخری چھ اوورز میں 78 رنز بنائے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

افغانستان: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمٰن اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، محمد نبی، اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمٰن، نوین الحق، فضل الحق فاروقی

نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان، وکٹ کیپر)، ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چِیپ مین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.