انڈونیشیا: جاوا میں 5.6 شدت کا زلزلہ، 56 افراد ہلاک

جاوا ميں زلزلہ
جاوا ميں شديد زلزلہ، بڑی تعداد ميں شہری ہلاک

انڈونیشیا کے مرکزی جزیرے جاوا میں 5.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق آج دوپہر کے وقت آنے والے زلزلے ۔کا مرکز مغربی۔ جاوا کا سیانجور علاقہ تھا، زلزلے کی شدت دارالحکومت جکارتا میں بھی محسوس کی گئی۔

مغربی کے گورنر رضوان کامل نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ضلع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق 56 افراد ہلاک جبکہ 700 سے زائد زخمی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد جائے حادثہ پر پھنسے ۔ہوئے ہیں جس کے باعث۔ ممکنہ طور پر ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.