پی ایس ایل سیزن 9: علی ظفر نے ترانے کی دُھن شئیر کردی، مداح پُرجوش

معروف گلوکار علی ظفر کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں تقریباً 5 سال بعد واپسی ہوگئی ہے، انہوں نے لیگ کے لیے ترانے دھن کی شئیر کرکے مداحوں کو پرجوش کردیا۔

علی طفر نے آخری بار 2018. میں پی ایس ایل کا ترانہ گنگنایا تھا، انہوں نے پی ایس ایل کے کُل 3 ترانے گنگنائے ہیں. اور تینوں ہی یکساں مقبول ہوئے ہیں۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا اسٹیج سجنے کو کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں، اس ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل اس کا ترانہ سننے کے لیے کرکٹ شائقین بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔

اب باالآخر علی ظفر نے سماجی پلیٹ فارم ایکس پر پی ایس ایل میں واپسی کی تصدیق کردی ہے، اس سے قبل صرف سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں. کہ گلوکار آئمہ بیگ کے ساتھ پی ایس ایل 9 کا ترانہ گنگنائیں گے۔

تاہم ایکس پر پی ایس ایل فرنچائز لیگ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں سُپر اسٹار گلوکار. اپنے پچھلے پی ایس ایل ترانے میں سے ایک ’اب کھیل جمے گا‘ کی دھن بجا رہے ہیں۔

سیٹی تو بجے گی

کیپشن میں لکھا تھا کہ ’سیٹی تو بجے گی‘ علی ظفر پی ایس ایل کے آفیشل ترانے میں اپنا جادو جگانے کے لیے تیار ہیں۔

اس ٹوئٹ پر نامور گلوکار علی ظفر نے ری ٹوئٹ کرتےہوئے لکھا. کہ ’بالکل بجے گی اور اسٹیج بھی پھر سے سجے گا‘۔

ایس ایل کے پہلے تین سیزن کا ترانہ گنگنانے والی علی ظفر کے کیریئر کو 2018 میں دھچکا لگا. جب ساتھی گلوکارہ میشا شفیع نے ان پر ہراسانی کرنے کا الزام لگایا تھا، یہ تنازعہ ان کے کیریئر میں وقفے کا باعث بنا. اور پھر 5 سال تک انہیں دوبارہ پی ایس ایل ترانہ گانے کے لیے. منتخب نہیں کیا گیا۔

علی ظفر نے 2016 میں پی ایس ایل کے افتتاحی سیزن کے لیے. پی ایس ایل کا پہلا ترانہ ’اب کھیل کے دکھا‘ کمپوز اور پرفارم کیا۔

2017. میں پی ایس ایل کے دوسرے سیزن کے لیے علی ظفر نے ایک بار پھر ’اب کھیل جمے گا‘. کے عنوان سے جوش بھرا ترانہ پیش کیا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.