حج 2024 کے انتظامات مکمل، آپریشن کو حتمی شکل دے دی گئی

آپریشن

حج 2024 کے انتظامات مکمل کرلیے گئے، وزارتِ مذہبی امور نے حج آپریشن کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حج آپریشن 9 مئی سے ملک بھر میں شروع ہوگا، حج فلائٹ آپریشن 9 جون تک بغیر کسی تعطل کے جاری رہے گا۔

ملک بھر کے 8 ایئرپورٹس پر حج ہوگا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، ملتان ایئرپورٹس پر حج بیک وقت شروع ہوگا۔

کوئٹہ، سکھر، سیالکوٹ رحیم یار خان ایئرپورٹ پر بھی فلائٹ آپریشن ہوگا۔

پشاور کے عازمین حج اسلام آباد ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے جبکہ فیصل آباد کے عازمین حج لاہور ایئرپورٹ سے سعودی عرب جائیں گے۔

کراچی ایئرپورٹ پر پہلی بار روڈ ٹو مکہ سروس شروع ہوگی جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ سروس رواں سال بھی ہوگی۔

روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت جانے والے عازمین کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) سمیت 3 نجی ایئرلائنز حج فلائٹ آپریشن میں حصہ لیں گی۔

عازمین حج کی ویکسینشن کا عمل 30 اپریل سے حاجی کیمپس پر شروع ہوگا۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت 69 ہزار 500 عازمین حج حجاز مقدس جائیں گے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.