غیرفعال جی میل اکاؤنٹس دو دن بعد ختم کردیے جائیں گے

ای میل کے لیے گوگل کی جی میل کا استعمال کرنے والے صارفین کے لیے اطلاع ہے. کہ اگر انہوں نے اپنے کسی بھی جی میل اکاؤنٹ کو گزشتہ دو سال سے استعمال نہیں کیا، وہ ابھی اکاؤنٹ کو کچھ دیر کے لیے استعمال کریں. ورنہ یکم دسمبر سے وہ اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل نہیں کر پائیں گے۔

گوگل نے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا. اعلان مئی 2023 میں ہی کیا تھا اور ساتھ ہی غیر فعال اکاؤنٹس کی پالیسی کو بھی اپڈیٹ کیا تھا۔

نئی پالیسی کے تحت ہر وہ اکاؤنٹ جسے دو سال تک استعمال نہیں کیا جائے گا، اسے دو سال بعد ختم کردیا جائے گا۔

اسی لیے گوگل نے تمام جی میل اکاؤنٹ ہولڈرز کو مشورہ دیا تھا. کہ وہ کم از کم دو سال میں ایک بار اپنا جی میل اکاؤنٹ لاگ ان کریں۔

کمپنی کی پالیسی کے مطابق صرف وہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے جائیں گے. جو کسی بھی صارف کے ذاتی ہوں گے، یعنی انہوں نے اپنے دفتر، اسکول، گھر یا دیگر کاروبار یا کام کے حوالے سے جو اکاؤنٹ بنائے تھے. انہیں ڈیلیٹ نہیں کیا جائے گا۔

یعنی اگر کسی صارف نے دو سال سے اپنے اسکول یا کاروباری کمپنی اور ادارے کے نام پر بنائی گئی. جی میل کو استعمال نہیں بھی کیا. تو بھی ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں ہوگا۔

اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے. کہ جو لوگ اپنے اکاؤنٹ کو بچانے کے خواہش مند ہیں اور انہوں نے دو سال سے اکاؤنٹ کو لاگ ان نہیں کیا، وہ فوری طور پر یکم دسمبر سے پہلے کم از کم ایک بار اکاؤنٹ کو لاگ ان کریں. تاکہ ان کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے سے بچ جائے۔

جی میل سے قبل ٹوئٹر نے بھی غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا اعلان کیا تھا. جب کہ یہ خبریں بھی آئی تھیں. کہ ٹوئٹر غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کے بجائے ان کے یوزر نیم دوسروں کو فروخت کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ ای میلز میں سب سے زیادہ جی میل کا ہی استعمال کیا جاتا ہے، ماضی میں سب سے زیادہ یاہو کو استعمال کیا جاتا تھا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.