پی ایس ایکس میں کاروبار کا ملا جلا رجحان، انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی

کراچی اسٹاک ايکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 40 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 816 پوائنٹس پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 18 کروڑ 52 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔ جن کی مالیت 6 ارب 74 کروڑ روپے رہی۔ 

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے۔ کم ہو کر6 ہزار 377 ارب روپے ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.