موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، عالمی بینک

ورلڈ بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں پر پاکستان کے بارے میں رپورٹ جاری کردی۔

عالمی بینک نے رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی شرح نمو کو موسمیاتی تبدیلیوں اور اسموگ سے خطرات لاحق ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا. کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، جس کی معیشت کو 2050ء تک شرح نمو میں 18 تا 20 فیصد کمی کا سامنا پڑسکتا ہے۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں 10 میں سے 8 لوگ موسمیاتی تبدیلیوں پر فکر مند ہیں، پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیاں معاشی حالات کی طرح ایک اہم معاملہ ہیں۔

عالمی بینک کا کہنا تھا. کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کو بچوں کی تعلیم میں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے فی الحال موسمی تبدیلیوں کے تدارک کے لیے بہت کم اقدامات کیے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.