بالی ووڈ کی مشہور فلم ’شعلے‘ کو ’چھولے‘ کس نے بنایا؟

شعلے

آج کے جدید دور میں دنیا سمٹ کر رہ گئی ہے اسی لیے انسان جہاں جاتا ہے. اسے وہاں کے طور طریقے، رہن سہن اور بول چال سیکھنی پڑتی ہے. ایسے میں کامیابی کبھی جلد تو بھی دیر میں مل ہی جاتی ہے۔

بھارت میں برطانیہ کے ہائی کمشنر ایلکس ایلیس نے بھی کچھ اسی طرح کی کرنے کی ٹھانی تاہم ان کی معمولی سے غلطی نے ایک بالی ووڈ کی مشہور فلم کا نام کھانے کی ڈِش میں تبدیل کردیا۔

بالی ووڈ کی مشہور فلم ’شعلے‘. کس نے نہیں دیکھی ہوگی. اور اس کا مشہور ڈائیلاگ ’کتنے آدمی تھے‘. تو آج بھی سیکڑوں لوگوں کو یاد ہوگا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے ہندی زبان کو بہتر کرنے کے لیے. سوشل میڈیا پر لوگوں سے رائے مانگی کہ کون سی فلم دیکھی جائے. تاکہ ہندی بہتر ہوسکے تاہم ساتھ ہی انہوں نے کچھ فلموں کے نام بھی لکھ دیے۔

برطانوی ہائی کمشنر کی فلم لسٹ پر لکھے ناموں کو دیکھ کر کچھ دیر کے لیے بھارتی صارفین سوچنے پر مجبور ہوگئے کہ یہ کون سی فلم کے بارے میں پوچھ رہے ہیں. تاہم کچھ دیر بعد لوگوں کو پتا چلا کہ برطانوی ہائی کمشنر فلم کا نام لکھنے میں معمولی سے غلطی کر بیٹھے ہیں جس سے فلم کا نام بالکل ہی تبدیل ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل برطانوی ہائی کمشنر نے فلم ’شعلے ‘ کو ’چھولے‘ لکھ دیا تھا. جس سے بھارتی صارفین پریشانی میں مبتلا ہوگئے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر نے 15 منٹ کے اندر ہی اپنی غلطی درست کرلی تاہم اس دوران اور اس کے بعد بھی ان کی اس غلطی پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.