پاکستان نے گیمرز 8 ٹیکن7 نیشنز کپ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

سعودی عرب میں منعقدہ گیمرز 8 ٹیکن7 نیشنز کپ میں پاکستان کی سہ فریقی ٹیم نے جنوبی کوریا کو 2-3 سے شکست دے دی۔

سعودی اسپورٹس فیڈریشن کی جانب سے ریاض میں 6 جولائی سے 9 جولائی کے درمیان منعقد کیے گئے نیشنز کپ کی انعامی رقم 10 لاکھ ڈالر تھی، جس میں دنیا بھر سے 16 ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پاکستان کی ٹیم میں ارسلان ’ایش‘ صدیقی، عاطف بٹ اور عمران خان شامل تھے۔

پاکستانی ٹیم نے سیمی فائنل میں برطانیہ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی. اور اپربریکٹ فائنل میں جنوبی کوریا کو 0-3 سے زیر کیا تھا۔

ارسلان ایش صدیقی نے ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان ٹیکن میں دنیا میں بہترین ہے۔

عاطف بٹ نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ میں گزرے وقت سے خوش ہیں. اور اپنی ساتھی کھلاڑیوں کی تعریف کی۔

اس سے قبل اپریل میں ارسلان ایش صدیقی نے ایوو جاپان 2023 میں منعقدہ 7 ملکی مقابلہ جیت لیا تھا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ارسلان نے ٹیکن 7 کے فائنل میں جنوبی کورین پلیئر میو ال کو 0-3 سے شكست دےکر تیسری بارایوو ٹورنامنٹ جیتا ہے۔

امریکا میں ایوولوشن چمپیئن شپ

2019 میں جاپان 7 ملکی اور امریکا میں ایوولوشن چمپیئن شپ سیریز اپنے نام کی تھی۔

گزشتہ برس اگست میں ارسلان صدیقی نے ایوو2022 ٹیکن7 مقابلوں میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ عمران خان نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن لی تھی۔

ٹورنامنٹ کی ویب سائٹ میں بتایا گیا تھا. کہ اِیوو دنیا کا سب سے بڑا فائٹنگ گیم ٹورنامنٹ ہے. جہاں دنیا بھر سے فائٹنگ گیم کے کھلاڑی. امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک دوسرے سے مقابلہ کرنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔

دوسری جانب عاطف بٹ رواں برس فروری میں نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں ٹیکن ورلڈ ٹور2022 ویڈیو گیم ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد نئے ’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ بن کر ابھرے تھے۔

’کنگ آف دی آئرن فسٹ‘ ٹورنامنٹ بڑے پیمانے پر مقبول اور کامیاب فائٹنگ. ویڈیو گیم فرنچائز ٹیکن کا اہم حصہ ہے۔

ٹیکن ورلڈ ٹور سیریز کا آغاز 24 جون 2022 کو 16 ریجن میں ہوا جس میں پاکستان پہلی بار خود ریجن کے طور پر فائنل ٹورنامنٹ میں فائنلز پر پہنچا تھا جو کہ علاقائی سطح پر کوالیفائی کرنے والے 24 کھلاڑیوں کے لیے ایک تقریب تھی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.