قاسم سلیمانی کی بیٹی کو لبنانی شہریت دینے کی اطلاعات!؟

۔لبنانی ایوان صدر سے میشل عون نے حزب اللہ رہنما کی بہو کو شہریت دینے کی تردید کر دی

قاسم سۂيمانی کی بيٹی

لبنانی صدر میشل عون کے ڈرامائی فیصلے کے ذریعے ایرانی قدس فورس کے سابق مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی زینب سلیمانی کو لبنانی شہریت دی گئی ہے۔

لبنانی کارکنوں نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ ممالک سائنس دانوں، فنکاروں اور ڈاکٹروں کو شہریت دیتے ہیں، نہ کہ کسی ایسے شخص کی بیٹی کو جو ایک سے زیادہ ممالک میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہو۔

لبنانی ایوان صدر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ بے بنیاد ہے۔

قاسم سلیمانی کی بیٹی کی شادی

یہ خبر سب سے پہلے لبنان میں حزب اللہ کے مشہور فوجی کمانڈر عماد مغنیہ کی بہن، زینب مغنیہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شائع ہوئی۔

2008 میں شام کے سکیورٹی عہدیداروں۔ کمانڈر قاسم سلیمانی اور جنرل محمد سلیمان سے۔ ملاقات کے چند لمحوں بعد عماد مغنیہ کو دمشق میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اب تک شائع ہونے والی غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق زینب سلیمانی کو سید حسن نصراللہ کے بعد لبنانی حزب اللہ کے سب سے بااثر عہدیدار ہاشم صفی الدین کی بہو کہا جا رہا ہے۔ ان کی شادی ہاشم صفی الدین کے بیٹے رضا صفی الدین سے ہوئی ہے۔

زینب سلیمانی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسم سلیمانی کی بیٹی ہیں۔ جنہیں بغداد ایئرپورٹ کے قریب 4 جنوری 2020 کی صبح ہلاک کیا گیا تھا۔

قاسم سليمانی

وہ اپنے والد کے قتل کے بعد قاسم سلیمانی۔ کے بچوں میں میڈیا کی سب سے نمایاں شخصیت رہیں اور سلیمانی خاندان کی جانب سے انہوں نے حسن نصراللہ سے ملاقات بھی کی تھی۔

انقلابی محافظوں کے آفوگ نیٹ ورک۔ پر قاسم سلیمانی کے قتل کے بعد جاری ہونے والے دستاویزات میں کہا گیا ہے۔ کہ زینب سلیمانی عراق ، لبنان اور شام میں آپریشنل علاقوں میں قدس فورس کے کمانڈر۔ کے متعدد خفیہ دوروں میں ملوث رہی ہیں۔

خطے کے تین ممالک میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں کے ساتھ اس کی قربت اور ان گروہوں کے مابین داخلی تعلقات سے واقفیت کی یہ ایک اور علامت ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.