کینیڈا: بینک فراڈ کیس، پاکستانیوں سمیت 12 افراد پر مقدمات درج

کینیڈا

کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی پولیس نے بینک فراڈ کیس میں پاکستانیوں سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔ 

پولیس کے مطابق بینکوں میں جعلی دستاویزات پر سیکٹروں اکاؤنٹس کھولنے اور 40  لاکھ ڈالر مالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کے جرائم میں 12 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے. جن میں بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے۔ 

پولیس کے مطابق ملزمان کئی سالوں سے کینیڈا ان کارروائیوں میں ملوث تھے. اور ان پر مجموعی 102 جرائم عائد کیے گئے ہیں۔ ملزمان نے اس دوران 680 جعلی دستاویزات تیار کیں۔

ملزمان سے سیکڑوں جعلی ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈز سمیت 3 لاکھ کینیڈین ڈالر اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی۔

پولیس کا کہنا ہے. کہ ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید. اور معید تنویر شامل ہیں۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.