ترسیلات زر کی قلت اور ڈالر کی بڑھتی قیمت، غیرملکی ایئرلائنز کا کرایوں میں خود ساختہ بڑا اضافہ

ایئرلائنزکے کرایوں مین اضافہ

ترسیلات زر کی قلت اور ڈالر کی بڑھتی قیمت کے باعث غیرملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں خود ساختہ بڑا اضافہ کردیا۔ 

ملک میں ڈالر کی قلت کے باعث غیرملکی ایئرلائن کی ترسیلات زر کی منتقلی پر پابندی کو ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن نے ٹریول انڈسٹری کےلیے تباہ کن قرار دے دیا. اور کہا کہ اگر غیرملکی ایئرلائن کا آپریشن متاثر ہوا. تو فضائی صنعت سے وابستہ 75 ہزار کے قریب افراد بیروزگار ہوسکتے ہیں۔ حکومت انڈسٹری بچانے کےلیے فوری اقدامات کرے۔

پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ندیم رضا اور دیگر نے اس سلسلے میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس وقت ہر کوئی مادر پدر آزاد ہے۔ ہم اپنے ملازمین کو 40 ہزار تک تنخواہ ادا کرتے ہیں۔ ترسیلات کی پریشانی ہوئی. تین مرتبہ کرائے بڑھائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دبئی کا کرایہ پہلے 40 ہزار تک تھا. اب 2 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ارب ڈالرز کی صنعت ہے، 225 ملین ڈالرز ایئرلائنز کے پھنسے ہوئے ہیں، 75 ہزار افراد اس سے براہِ راست بےروزگار ہوجائیں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو حل کریں، ملک میں ڈالرز یقیناً نہیں ہیں لیکن اس کے حل کے کوئی تو اقدامات کیے جائیں۔

پاکستان ٹریول ایجنٹ ایسوسی ایشن کے حکام نے کہا کہ جو پورٹل پر کرایہ ہے وہی ٹریول ایجنٹ کو بھی دیا جائے۔ کچھ ایئرلائنز کی فریکوئنسی کم ہوگئی ہے۔

واجبات کی ادائيگی

ٹریول ایجنٹس نے اپیل کی کہ حکومت پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورازم انڈسٹری کو تباہی سے بچائے۔ حکومت مختلف غیرملکی ایئر لائنز کو 6 ماہ سے رقم فراہم نہیں کر رہی۔ حکومت کی جانب سے رقم فراہم نہ کرنے سے ملک میں غیرملکی ایئرلائنز آپریشن بند ہونے. کا خدشہ پیدا ہوگیا. حکومت نے مختلف غیرملکی ایئرلائنز کو تقریباً ڈھائی سو ملین ڈالرز ادا کرنے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اسٹیٹ بینک، اسحاق ڈار اور سینیٹ کو متعدد خطوط لکھے ہیں۔

ٹریول ایجنٹس کے مطابق ترسیلات زر کی قلت اور ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت غیرملکی ایئرلائنز نے کرایوں میں خود ساختہ بڑا اضافہ کردیا۔ نیو یارک کی اکنامک کلاس کا ٹکٹ سات لاکھ روپے کا ہوچکا ہے۔ غیرملکی ایئر لائنز کے آپریشنز آئندہ دنوں میں کم ہوجائیں گیں۔

ٹریول ایجنٹس نے انکشاف کردیا کہ ملک بھر میں ہینڈلنگ کارگو ایجنسیاں اور غیرملکی ایئرلائنز کے بند ہوجانے سے لاکھوں افراد بےروزگار ہوجائیں گی۔

ایئرلائنز ٹکٹ اور ٹریول ٹریڈ ٹکٹ کی قیمت میں بڑا فرق سامنے آگیا ہے۔ سول ایوی ایشن ٹکٹوں کی قیمت کے فرق کو ختم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے، سول ایوی ایشن کے پاس بھی مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.