میکسویل نے ورلڈکپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑ دیا

آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 

میکسویل نے جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم کا تیز ترین سنچری کا ریکارڈ توڑا. جو انہوں نے رواں ایونٹ میں سری لنکا کے خلاف بنایا تھا۔ 

مارکرم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں 49 گیندوں پر بنائی تھی. جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ تھا۔ 

تاہم نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں گلین میکسویل نے 9 گیندوں قبل ہی یعنی 40 گیندوں پر 100 کا ہندسہ عبور کرلیا۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ 

خیال رہے کہ یہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی چوتھی. تیز ترین سنچری بھی ہے۔ 

تیز ترین ون ڈے بنانے والوں کی فہرست میں. جنوبی افریقہ کے اے بی ڈی ویلیئرز پہلے، نیوزی لینڈ کے کورے اینڈرسن دوسرے اور پاکستان. کے شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.