ٹوئٹر پر ماہانہ 8 ڈالر دینے پڑیں گے، ایلون مسک کا دو ٹوک جواب

حال ہی میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا کنٹرول سنھبالنے والے ایلون مسک نے ٹوئٹر کے ویریفائڈ اکاؤنٹس سے ماہانہ فیس وصول کرنے پر تنقید کرنے والے افراد کو واضح جواب دیا ہے۔ کہ جنہیں جو کرنا ہے، کرتے رہیں مگر بلیو ٹک والوں کو ماہانہ 8 ڈالر لازمی دینے پڑیں گے۔

ايلون مسک
ايلون مسک

ایلون مسک نے 27 اور 28 اکتوبر کی درمیانی شب کو ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالا تھا۔ انہوں نے اپریل 2022 میں پلیٹ فارم کو 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔

ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد جہاں انہوں نے ۔سی ای او کو نوکری سے برطرف کردیا تھا۔ وہیں انہوں نے دیگر متعدد افراد کو بھی نوکریوں سے برطرف کردیا تھا۔

اعلیٰ عہدیداروں کو نوکریوں سے نکالنے اور ٹوئٹر کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ایلون مسک نے عندیہ دیا تھا۔ کہ بلیو ٹک اکاؤنٹ والوں کو ماہانہ 5 سے 20 ڈالر تک فیس ادا کرنی پڑے گی۔

ماہانہ فیس کی خبریں سامنے آنے کے بعد لوگوں نے ایلون مسک پر خوب تنقید کی تھی لیکن انہوں نے تنقید کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بلیو ٹک والوں کو ہرحال میں فیس ادا کرنی ہوگی۔

ایلون مسک نے اپنی سلسلہ۔ وار ٹوئٹس میں اس حوالے سے مزید ۔معلومات فراہم کی اور واضح کیا۔ کہ جس کو جو کرنا ہے، کرتا رہے، جنہیں جتنی شکایات کرنی ہیں کرتے رہیں، وہ رونا روتے رہیں۔ لیکن بلیو ٹک والوں کو ماہانہ 8 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 2 ہزار روپے تک فیس ادا کرنی پڑے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.