فلپائن: امتحانات میں نقل سے بچاؤ کی انوکھی تدبیر، طلبہ کی ٹوپیاں وائرل

فلپائن میں کالج کے امتحانات کے دوران نام نہاد ’اینٹی چیٹنگ ٹوپیاں‘ پہنے طلبہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جو لوگوں کے لیے تفریح کا باعث بن گئی ہیں۔

فلپائن
فلپائن ميں طلبہ کے نقل سے بچنے کے منفرد طريقے

لیگازپی شہر کے ایک کالج میں طلبہ سے کہا گیا کہ وہ اپنے سر پر ایسے پوشاک پہنیں، جو انھیں دوسروں کے پیپرز میں جھانکنے سے روکیں۔

بہت سے طلبہ نے گتے، انڈوں کے ڈبوں اور دیگر ری سائیکل شدہ مواد سے گھریلو ساختہ ٹوپی بنا کر اسے کمرہ امتحان میں اپنے سروں پر پہن لیا۔

ان طلبہ کی استاد نے بی بی سی۔ کو بتایا کہ وہ اپنی کلاسوں میں۔ ’دیانت اور ایمانداری‘ کو یقینی بنانے کے لیے ’تفریحی طریقے‘ کی تلاش میں تھیں۔

بیکول یونیورسٹی کالج آف انجینئرنگ میں مکینیکل انجینئرنگ کی پروفیسر مریم جوئے۔ مینڈن اورٹیز نے کہا کہ یہ خیال ’واقعی موثر‘ تھا۔

یہ حالیہ وسط مدتی امتحانات کے لیے۔ لاگو کیا گیا تھا، جس پر اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں کالج میں سینکڑوں طلبہ نے اس پر عمل کیا۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.