سونے کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر

سونے کی قيمت آسمانوں پر

پاکستان میں سونے کا بھاؤ تاریخ کی ایک اور نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق۔ سونے کی فی تولہ قیت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 84 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 286 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 57 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1 ہزار 818 ڈالر فی اونس ہوچکا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.