لبنان: بہن کے علاج کے لیے کھلونا پستول سے بینک ڈکیتی

لبنان کے درالحکومت بیروت میں ایک خاتون کینسر میں مبتلا اپنی بہن کے علاج کے لیے کھلونا پستول کی مدد سے ایک بینک سے ہزاروں ڈالر لوٹ کر فرار ہو گئیں۔

لبنان
بیروت میں 14 ستمبر 2022 کو لی گئی تصویر میں بیک لوٹنے والی صلی حافظ (سبز جوتوں میں) بینک میں اپنے ساتھیوں سمیت

صالی حافظ نامی۔ خاتون نے بلوم بینک کی بیروت برانچ میں اپنی ڈکیتی کی لائیو ویڈیو فیس بک پر سٹریم کی جس میں انہیں رقم کے لیے بینک ملازمین پر چیختے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ جبکہ بینک کے داخلی راستے سیل ہیں۔

انہوں نے ویڈیو میں کہا: ۔’میرا نام صالی حافظ ہے۔ میں آج یہاں اپنی بہن کی جمع پونجی لینے کے لیے آئی ہوں۔ جو ہسپتال میں کینسر سے مر رہی ہے۔ میں کسی کو قتل کرنے یا گولی مارنے نہیں آئی۔ میں صرف اپنا حق مانگ رہی ہوں۔‘ 

بینک لوٹنے کے بعد صالی نے نشریاتی اداروں کو بتایا۔ کہ وہ اپنے خاندان کے جمع کرائے گئے 20 ہزار ڈالر میں سے تقریباً 13 ہزار ڈالر نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بہن کے کینسر کے علاج پر 50 ہزار ڈالر لاگت آنی ہے۔

صالی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے بھتیجے کی کھلونا پستول کو اس ڈکیتی کے لیے استعمال کیا۔

اے ایف پی کے نمائندے نے بتایا۔ کہ سکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے پہلے ہی صالی اور ان کی مشتبہ ساتھی بینک کے پچھلے حصے میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی سے فرار ہوگئیں۔

رشتہ داروں کے مطابق صالی ابھی تک مفرور ہیں۔ جبکہ لبنان کی جنرل سکیورٹی ایجنسی نے ان افواہوں کو مسترد کر دیا کہ وہ ملک سے فرار ہو گئی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.