بحریہ نے سمندر میں پھنسے نو انڈین شہریوں کو بچا لیا: پاکستان فوج

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پیر کو کہا کہ پاکستان بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحرہ عرب میں پھنسے نو انڈین شہریوں کی جان بچائی ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا. کہ ’کشتی میں نو انڈین شہری پچھلے 24 گھنٹوں سے بے یار و مددگار سمندر میں پھنسے تھے۔‘

بیان کے مطابق اطلاع ملنے پر بحریہ اور میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کشتی کے سرچ اینڈ ریسکیو کے لیے. لانگ رینج میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ اور پی ایم ایس ایس کشمیر کو مامور کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا. کہ ’پی ایم ایس ایس کشمیر نے مشکل میں پھنسی کشتی کو تلاش کرنے کے بعد تکنیکی مسئلہ دور کیا اور عملے کو طبی امداد فراہم کی۔‘

اس سے قبل 30 جنوری کو انڈیا کی بحریہ نے کہا تھا. کہ اس نے صومالی قزاقوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ایک. ایرانی ماہی گیروں کے بحری جہاز کو بازیاب کرایا، جس کے عملے میں 19 پاکستانی شہری بھی شامل تھے۔

اے ایف پی کے مطابق انڈین بحریہ کے ترجمان نے کہا جنگی جہاز آئی این ایس سمترا نے ’عملے کے 19 پاکستانی ارکان اور ایرانی جھنڈے والے النعیمی ماہی گیری. کے جہاز کو بحفاظت بازیاب کرایا۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.