ایشیاء کپ: بھارتی کرکٹ ٹیم ایک مرتبہ پھر الگ رہائش پذیر

متحدہ عرب امارات میں اے سی سی ٹی ٹوئنٹی ایشیاء کپ کا میلہ سجنے کو تیار ہے، 27 اگست سے میچز کا آغاز ہو گا تاہم 28 اگست کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

بھارت

دونوں ٹیموں نے ۔آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ دبئی میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔

بھارتی ٹیم تیاری تو دیگر ٹیموں کے ساتھ آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں ہی کر رہی ہے۔ لیکن اس نے ایک بار پھر دیگر ٹیموں سے الگ رہائش اختیار کرنے کی روایت برقرار رکھی ہے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم پام جمیرہ ریزارٹ میں رہائش پذیر ہے۔ آئی پی ایل کے دوران بھی بھارتی ٹیم نے اسی مقام پر رہائش اختیار کی تھی جبکہ پاکستان سمیت ایشیاء ۔کپ کی دیگر ٹیمیں بزنس بے کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

بھارتی ٹیم روایتی طور پر دیگر ٹیموں سے الگ رہائش اختیار کرتی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی بھارتی ٹیم نے الگ ہوٹل کا انتخاب کیا تھا۔

ایشیاء کپ میں بھارتی ٹیم کی ٹریننگ شام کے اوقات میں شیڈول ہے۔اس کا دوسرا سیشن بھی غروبِ آفتاب کے بعد شیڈول ہے، ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موسم شدید گرم ہے۔

ایشیاء کپ کے تمام تر انتظامات ایشین کرکٹ کونسل کرتی ہے۔

اے سی سی کے صدر بھارت کے جے شاہ ہیں۔ جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری بھی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.