اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا

سو روپے کا یادگاری سکہّ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے راہداری منصوبے کے دس سال مکمل ہونے پر 100 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق. چین اقتصادی راہداری کی دسویں سالگرہ کے موقع پر 100روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک نے بیان میں کہا ہے کہ 2013 میں شروع ہونے والے سی پیک منصوبے نے پاکستان کے انفراسٹرکچر اور معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے تحت اربوں ڈالر کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں. اور کئی زیر تعمیر ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر نے11 اگست یعنی آج سے سی پیک یادگاری سکے کی فراہمی شروع کردی۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق کپرو نکل دھات .(Cupro-Nickel metal) سے تیار ہونے والا یادگاری سکہ گول ہے، اس کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ وزن 13.5 گرام ہے۔ اس میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل دھات استعمال کی گئی ہے۔

یادگاری سکے کی ایک جانب پانچ نکاتی ستارہ ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس ستارے کے اندر پاکستان کے قومی پرچم کا ہلال چاند اور ستارہ اور چین کے قومی پرچم کے پانچ ستارے ہیں. اور اس پر انگریزی زبان میں. "CELEBRATING 10 YEARS OF CPEC” کندہ کیا گیا ہے. اور اس کے ساتھ ہی سکے کی قیمت یعنی ’100 روپے ‘ بھی نمایاں ہے۔

سکے کی دوسری جانب سکے کی دوسری جانب بھی وہی پانچ نکاتی ستارہ اسی طرح ہے. جبکہ اس کے ساتھ انگریزی، اردو اور چینی زبان میں ’پاکستان چین اقتصادی راہداری‘ لکھا ہے۔ اس کے علاوہ انگریزی میں ’FROM VISION TO REALITY‘ بھی لکھا گیا ہے۔ سکے پر "2013” اور "2023” کے سال بھی نمایاں ہیں، تاکہ سی پیک کی ترقی کی دہائی کو یاد رکھا جائے۔ 

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.