آرمی چیف کی فلسطینی سفیر سے ملاقات، غزہ میں انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت

آرمی چیف جنرل عاصم
جنرل عاصم

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فلسطین کے سفیر احمد جواد سے ملاقات کی اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطینیوں کے جانی نقصان پر اظہار تعزیت کیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے معصوم شہریوں کے بےدریغ قتل پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

آرمی چیف نے اسرائیلی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے، اسکولز، یونیورسٹیز، امدادی کارکنوں اور اسپتالوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ 

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلاء انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی فوج کو جاری مظالم کی حوصلہ افزائی سے باز رکھنے کےلیے. متحرک ہو۔

آرمی چیف نے 1967 سے قبل سے سرحدی بنیاد پر قائم فلسطینی ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی. خود غرضی اور تنگ نظریے کے تحت جبر ہو رہا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مظالم انسانیت اور شہری اقدار کی خلاف ورزی کے عکاس ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.