جنوبی کوریا: طالب علم نے بھوک لگنے پر 1 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا فن پارہ کھالیا

سیئول میں منعقدہ ایک نمائش میں دیوار پر چسپاں اس کیلے کی انسٹالیشن کا نام ہے ’کامیڈیئن‘

کہتے ہیں صبح کا ناشتہ بہت ضروری ہے اور ایک طالب علم کو کبھی بھی صبح کا ناشتہ چھوڑنا نہیں چاہئے، بس اسی بات پر عمل کرتے ہوئے فن مصوری سے تعلق رکھنے والے ایک طالب علم نے ناشتہ نہ کرکے آنے پر 1 لاکھ 20 ہزار ڈالرز کا آرٹ ورک کھالیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے لیئم میوزیم آف آرٹ میں اطالوی فنکار ماریزیو کیٹیلان کی مشہور زمانہ .’کامیڈی‘ تھیم پر تنصیب کیا گیا ’کیلا‘ ایک طالب علم نے بھوک لگنے پر کھا لیا۔

Noh Huyn-soo نامی طالب علم نے میوزیم کی دیوار پر ٹیپ کی مدد سے نصب کیا گیا 1 لاکھ 20 ہزار. ڈالرز مالیت کے کیلے کو ڈھٹائی سے ہٹایا اور کھالیا۔

جب اس میوزیم کی انتظامیہ نے سوال کیا کہ اس نے ایسا کیوں کیا؟ تو اس نے بتایا کہ وہ صبح سویرے جلدی. جلدی میں ناشتہ نہیں کرسکا تھا، جس کی وجہ سے اسے بھوک محسوس ہوئی تو اس نے دیوار پر لگا کیلا کھالیا۔

سیول نیشنل یونیورسٹی کے طالب علم نے. حیرت کا اظہار کرتے ہوئے. مزید کہا اور سوال کیا کہ کیا یہ کیلا کھانے کے لئے نہیں تھا.؟ مجھے لگا کہ یہ دلچسپ ہوگا اگر میں یہ کیلا کھانے. کے بعد اس کا چھلکا وہیں واپس ٹیپ سے لگا دوں۔

خیال رہے کہ اطالوی. فنکار ماریزیو کیٹیلان کی مشہور زمانہ ’کامیڈی‘ تھیم پر تنصیب کیا گیا. ’کیلا‘ ہر 2 سے 3 دن بعد تبدیل کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فن پاروں کے نمائش کے دوران یہ کیلے 1 لاکھ 20 ہزار ڈالرز میں فروخت ہوچکے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.