کروڑوں سال قدیم ’’ٹروڈ کٹائل‘‘ نسل کا پرندہ ’’پیلکن‘‘

پیارے بچو!پرندے تو آپ دیکھتے ہی ہوں گے. اور کچھ عجیب و غریب پرندوں کے بارے میں پڑھا بھی ہوگا۔ لیکن آج ہم آپ کو پیلیکن نامی پرندے کے بارے میں بتا رہے ہیں. جوکرہ ارض پر موجود ،کروڑوں سال قدیم ڈائنو سار کے زمانے کےپرندے، ”ٹروڈ کٹائل“ کی نسل سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی جسامت انتہائی عجیب وغریب ہے. لیکن چونچ بھی منفرد انداز کی ہے۔ اس کے جسم کا بالائی حصہ عام پرندوں جیسا ہی ہے تاہم نچلے دھڑکی بناوٹ بڑے تھیلے سے مشابہ ہے، جس میں وہ اپنی خوراک کے لیے مچھلیوں کو ذخیرہ کرتا ہے۔اس تھیلے میں جمع شدہ مچھلیوں کی تعداد اتنی زیادہ ہوتی ہے جو اس کی شکم سیری کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ 

پیلیکن کی تاریخ تو قدیم ہے ہی ، لیکن اپنی جسمانی بناوٹ کی وجہ سے اس کا شمار قدرت کے شاہ کاروں میں ہوتا ہے۔ پیلیکن پرندہ شکل و صورت اور ہیئت کے لحاظ سے عجیب و غریب لگتا ہے۔ اسے دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے بطخ کی شکل بگاڑ کر رکھ دی ہو۔ اس کے پائوں بھدے اور بڑے بڑے ، بالکل چپوئوں کی مانند ہیں۔ یہ اڑنے والا پرندہ ہے مگر چپوؤں جیسے پیروں کی موجودگی کی وجہ سے پیراکی میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ یہ پرندہ جب فضا میں اڑ رہا ہو یا سطح آب پر تیر رہا ہو تو انتہائی مضحکہ خیز لگتا ہے۔فضا میں پرواز کرتے ہوئے اس کے پَر، چھ سے دس فٹ تک پھیلےہوتےہیں ۔ اس کی اڑان کی رفتار 35 سے 40 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

2 Comments

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.