عید سے قبل عوام کو دھچکا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ، ڈیزل 3.32 روپے سستا

1
0

کراچی / اسلام آباد (نیوز ڈیسک / نمائندہ جنگ) عید الفطر سے قبل عوام کو دھچکا ، حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ کردیا جس کے بعد آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرول کی نئی قیمت 289؍ روپے 40؍ پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔ ڈیزل 3روپے 32پیسے ، مٹی کا تیل 2روپے 27پیسے ، لائٹ ڈیزل 38پیسے سستا کردیا گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی. نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، نئے نرخ کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید سے قبل عوام کے لیے. ایک اور مشکل فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں9روپے 66پیسے کا اضافہ کردیا۔جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 289 روپے41 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے32پیسے فی لٹر کمی کردی گئی ہے۔ 

ڈیزل کی نئی قیمت282روپے24پیسے فی لٹرمقرر کی گئی ہے، اس کے علاوہ مٹی کا تیل 2روپے. 27پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا. جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186روپے39پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 38پیسے کمی کردی گئی. جس کے بعد نئی قیمت167 روپے80پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے آئندہ 15روز کے لیے کیا گیا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.