نگراں حکومت، سلطان علی الانہ کو وفاقی وزیرِ خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان

نگراں حکومت میں سلطان علی الانہ کو وفاقی وزیرِ خزانہ مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکالنے میں سلطان علی الانہ کا کردار رہا ہے۔

سلطان علی الانہ نے مینجمنٹ، مکینیکل انجنیئرنگ اور مینجمنٹ ٹیکنالوجی میں تعلیم حاصل کی ہے. اور انہیں پاکستان میں مائیکرو فنانس کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔

سلطان علی الانہ نے کیریئر کا آغاز 1985میں سٹی بینک سے کیا. اور بعد میں انہوں نے گلوبل سیکیورٹیز کے نام سے فرم بنائی اور دو بینکوں میں بھی کام کیا۔

سلطان علی الانہ کو 2004 میں حبیب بینک کا صدر تعینات کیا گیا تھا۔ وہ روپے کی قدر میں کمی اور قرض ٹریپ پر مضامین لکھ چکے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.